Home / اہم خبریں / کرکٹ کینیڈا میں بدعنوانی کے الزامات، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات شروع

کرکٹ کینیڈا میں بدعنوانی کے الزامات، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات شروع

کراچی، (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) کینیڈین نشریاتی ادارے CBC پر نشر ہونے والی دستاویزی فلم کرکٹ کینیڈا میں مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ (ACU) نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ “Corruption, Crime and Cricket” کے نام سے The Fifth Estate کی تیار کردہ اس فلم میں کینیڈین کرکٹ کے انتظامی معاملات اور ممکنہ کرپشن پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے، جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں کپتان دل پریت باجوا کے ایک اوور کو بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقات کا ایک اور پہلو سابق کوچ خرم چوہان کی لیک آڈیو سے جڑا ہے، جس میں انہوں نے ٹیم سلیکشن پر دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے، جبکہ سابق کوچ پبدو دسسنّیکے نے بھی اسی نوعیت کے دعوے کیے اور کرکٹ کینیڈا کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ آئی سی سی کے انٹیگریٹی یونٹ کے عبوری جنرل منیجر اینڈریو کے مطابق ACU الزامات پر براہِ راست تبصرہ نہیں کرتا، تاہم جہاں کھیل کی شفافیت کو خطرہ ہو وہاں تحقیقات کی جاتی ہیں، جبکہ کرکٹ کینیڈا پہلے ہی انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے