میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ٹنڈوالہیار پریس کلب کو عدالت کے حکم پر مسمار کردیا گیا۔ وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دورہ ٹنڈو الہیار کے موقع پر پریس کلب الاٹ کیا گیا تھا۔ ساری زندگی دوسروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے صحافیوں کے گھر کو گرتا دیکھ کر صحافی بھائی رو پڑے۔ ٹنڈو الہیار کے صحافیوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ ہیں۔ ایوان صحافت میرپورخاص کے صدر ہاشم شر و اراکین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں ٹنڈو الہیار پریس کلب کے صحافیوں کو فوری طور پر متبادل جگہ الاٹ کرکے ایمرجنسی طور پر پریس کلب بنواکر دیا جائے۔
![]()