کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور نکاسی آب کے فول پروف اقدامات کرلئے گئے ہیں، پی ایس ایل مقابلوں کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف و قریبی علاقوں میں نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیئے جائیں گے جبکہ پانی کی فراہمی، لائنوں کے علاوہ ٹینکروں کے ذریعے بھی کی جائے گی، پانی سے بھرے متعدد ٹینکروں کو اسٹیڈیم کے احاطے میں تیار رکھا جائے گا، میچ دیکھنے آنے والوں کیلئے مختص پارکنگ کے مقامات پر بھی ممکنہ سیوریج اوورفلو کے تدارک کیلئے عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موجود رہے گا، انتظامات کی نگرانی اور اسٹیڈیم انتظامیہ سے فوری رابطے کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے، یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے واٹر بورڈ کے افسران اور انجینئرز کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر کہی، ایم ڈی واٹر بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے جزل منیجر ارشد خان سے بھی ملاقات کی اور ان سے اسٹیڈیم میں پانی کی دستیابی، سیوریج کے انتظامات سمیت دیگر انتظامات پر تبادلہ خیال کیا، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ میچز کے دوران واٹربورڈ لائنوں کے ذریعے اسٹیڈیم کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا، احتیاطاً اسٹیڈیم کے احاطے میں پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز تیار رکھے جائیں گے، جبکہ میچ سے قبل اسٹیڈیم اور اطراف سمیت قریبی علاقوں میں سیوریج لائنوں کی میشنوں کے ذریعے صفائی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں گے، واٹربورڈ کا عملہ اسٹیڈیم کے احاطے اور پارکنگ ایریاز میں جیٹنگ، راڈنگ اور سیورکلیننگ مشینوں کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہے گا، ایم ڈی واٹربورڈ نے اسٹیڈیم انتظامیہ سے فوری وموثر رابطے اور فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کے سلسلے میں ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے شہباز بشیر کو واٹر بورڈ کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کیا، انہوں نے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس ایل میچوں سے قبل اور میچوں کے دوران ہمہ وقت اسٹیڈیم انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں، انہوں نے ایگزیکٹیوانجینئرسینٹرل ٹرنک مین تنویر احمد کو ہدایت کی کہ میچ کے ایام کے دوران بیلنسنگ مین سے اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کو لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے جبکہ ایگزیکٹیوانجینئر سیوریج گلشن اقبال کو پابند کیا کہ وہ پارکنگ ایریاز اور اسٹیدیم کے قریبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام پر کڑی نگاہ رکھیں۔
![]()