کوہستان (رپورٹ: عبدالمالک ساگر) کوہستان کے عوام امن پسند ہیں اور پولیس کیساتھ تعاون کرنے والے لوگ ہیں میں نے اپنے ٹینیور میں کوہستان کے علماء اکرام، مغززین اور میرے پولیس کے جوانوں کی کوششوں سے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کوہستان کے عوام اسی طرح آئندہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان نے میڈیا کے نمائندے عبدالمالک ساگر کو ایک انٹریوں دیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر راجہ عبدالصبور خان اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ کوہستان کے عوام امن پسند لوگ ہیں اور پولیس کیساتھ تعاون کرنے والے لوگ ہیں۔ کوہستان میں پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ داسو ڈیم بن رہا ہے جس کیلئے بیرانی لوگ ڈیم کے سلسلے میں آتے ہیں ورلڈ بینک کے نمائندوں سمیت دیگر پاکستان کے اعلٰی افسران بھی آتے ہیں ان کی سیکورٹی کے حوالے سے آج تک کوئی شکایت نہیں ملی ہے اور کسی بھی قسم کے لائن اینڈ آرڈرکے حالات پیش نہیں آئی ہے۔ کوہستان آنے کے بعد ہربن علاقہ میں کافی ملزمان تھے جنہیں میں نے اپنے دور میں سب کو پکڑ کر قانونی کاروائی کی ہے اور وہاں کے امن کو بحال کیا ہے۔ اسی طرح دیگر کوہستان کے مسائل کو امن و امان سے تمام لوگوں کیساتھ ملکر خوش اخلاقی کیساتھ حل کیا ہے۔ آج میں بڑی خوشی کیساتھ باعزت طریقے سے کوہستان سے ہی ریٹائر ہوکر جارہا ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس میں بھرتی میری ابتدائی چاہت تھی اور پھر اللہ تعالیٰ نے میرا رزق بھی اسی ڈپارڈمنٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہستان کے عوام نے مجھے بہت ذیادہ عزت دی ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے تمام کوہستان کے عوام کو آخری پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں کوہستان کے عوام، علماء اکرام، انجمن تاجران کمیلہ سٹی کے نمائندگان کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ اور میرے ڈپارڈمنٹ کیساتھ بہت ذیادہ تعاون کیا اور مجھے بہت ذیادہ عزت دی۔ کوہستان کے عوام سے میری یہ گزارش ہے کہ اسی طرح آئندہ بھی پولیس ڈپارٹمنٹ کیساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقے کے امن و امان کو اسی طرح برقرار رکھے۔ کوہستان میں سب سے بڑا پراجیکٹ کا کام جاری ہیں جس کیلئے کوہستان کے عوام کا تعاون انتہائی لازمی ہے۔ انہوں نے کوہستان سے باہر لوگو ں کو پیغام میں کہا کہ کوہستان ایک پُر امن ضلع ہیں یہاں کے عوام آمن پسند اور مہمان نواز لوگ ہیں۔
![]()