Home / اہم خبریں / صحافی عزیزمیمن قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن جے آئی ٹی کے نئے سربراہ مقرر

صحافی عزیزمیمن قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن جے آئی ٹی کے نئے سربراہ مقرر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے صحافی عزیزمیمن قتل کیس کی جےآئی ٹی کےسربراہ کو تبدیل کردیا گیا ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جسکا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے صحافی عزیز میمن قتل کیس کی جے آئی ٹی ارکان کی تعداد بڑھاکر دس کردی گئی ہے آئی ایس آئی کے ایک افسر کو بھی جےآئی ٹی میں شامل کیا گیا ہے واضح رہے کہ صحافی تنظیموں اور عزیزمیمن کےاہلخانہ نے ڈاکٹر ولی اللہ کی سربراہی میں جےآئی ٹی پر اعتراض کیاتھا جسکے بعد مجاز اتھارٹی یعنی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے