Home / اہم خبریں / عوام کو تفریح اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے میرپورخاص میں آئیڈیل پارک تعمیر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

عوام کو تفریح اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے میرپورخاص میں آئیڈیل پارک تعمیر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ عوام کو تفریح اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے میرپورخاص میں آئیڈیل پارک تعمیر کرنے کی کوشش کی جائے گی یہ بات انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو پارک (گلستان بلدیہ) میرپورخاص میں 62 ویں سالانہ 3 روزہ پھولوں اور سبزیوں کے فیسٹیول کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ضلعے میں تفریحی مقامات اور پارک بہت کم ہیں ان کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود ضلع انتظامیہ اور فلاور فیسٹیول منیجمنٹ کمیٹی اراکین کی کوشش سے فلاور فیسٹیول منعقد کیا گیا کیونکہ میرپورخاص کی عوام کو تفریح مواقعے فراہم کرنا ہے جس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کی آئندہ سال اس سے بہتر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر سیکریٹری فلاور فیسٹیول محمد نواز نے بتایا کہ فیسٹیول میں 20 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں 200 سے زائد پھولوں کی اقسام رکھی گئی ہیں جس میں پاک گرین فاؤنڈیشن، میرپورخاص شوگرمل، محمد میڈیکل کالج، بھٹائی ڈینٹل کالج، ہارٹیکلچر اور ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ نے سبزیوں کے اسٹال لگائے ہیں جبکہ سرسو، شاہ جی ویلفیئر فاؤنڈیشن، شاہین کتاب گھر، دی ایجوکیٹ اسکول اور وی وانٹ یونیورسٹی سمیت دیگر کی جانب سے اسٹال لگائے گئے ہیں فیسٹیول میں خواتین و بچوں کی تفریح کیلئے جھولے اور کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں فیسٹیول میں آرٹ گیلری کیٹیگری میں انعام مریم زاہد، ہاؤس کٹیگری میں پہلا انعام منصور چیمہ ہاؤس، دوسرا جنید خٹک ہاؤس، تیسرا میرپورخاص شوگر مل ہاؤس، ویجیٹیبل کیٹگری میں پہلا انعام زمیندار محمد علی آرائیں، دوسرا زمیندار حسن بخش جروار اور تیسر اانعام زمیندار رضوان لاشاری جبکہ اسٹال کیٹیگری میں پہلا انعام میرپورخاص شوگر مل، دوسرا پاک گرین فاؤنڈیشن، تیسرا انعام فلورین ایگریکلچر نے حاصل کیا اس موقع پر منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران، مالہیوں اور فیسٹیول میں حصہ لینے والوں میں بھی انعامات دئے گئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن، ڈی ایس پی سی آئی اے عبدالخالق وگن، کمیٹی ممبران محمد خان بلوچ، منصب رضوی، شفیق میمن، کریم میمن، اظہر جیلانی، ایس اے خان، منصور چیمہ، طلبہ و طالبات اورعام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے