Home / اہم خبریں / احسن رضا آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے

احسن رضا آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 کے فائنل کے لیے احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر مقرر کردیا ہے۔ ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان 8 مارچ بروز اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ احسن رضا کے ہمراہ کم کاٹن آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ اور لانگٹن روسرے فورتھ امپائر مقرر کردئیے گئے ہیں۔ میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل کرس براڈ میگا ایونٹ کے فائنل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل احسن رضا کو ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے بھی آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا تھا تاہم بھارت اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین سڈنی میں شیڈول سیمی فائنل بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ احسن رضا نے 2000-1993 تک بطور وکٹ کیپر بلے باز 21 فرسٹ کلاس میچوں میں 192 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ وکٹوں کے پیچھے 63 شکار بھی کئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے