Home / اہم خبریں / میہڑ کاچھو کا علاقہ مسائلستان بن گیا اساتذہ کی کمی اسکولوں کا تعمیری کام بند ہونے سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

میہڑ کاچھو کا علاقہ مسائلستان بن گیا اساتذہ کی کمی اسکولوں کا تعمیری کام بند ہونے سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کاچھو کا علاقہ مسائلستان بن گیا اساتذہ کی کمی اسکولوں کا تعمیری کام بند ہونے سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا تفصیلات کے مطابق میہڑ تحصیل کے کاچہو کی علاقے میں حکومتی اور انتظامی طور پر عدم توجہ کے باعث کئی مسائل کا شکار ہے مختلف گاؤں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں علاقہ مکین پینے کا پانی نہ ملنے سے دور دراز سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں فریدآباد بوائز اسکول میں 8 اساتذہ کی کمی کی باعث فریدآباد، شاہ گودڑیو، موجھڑ، سیلرا،  بہنبہ ڈیرا اور دیگر متعدد گاؤں سے آنے والے طلباء کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ گاؤں درگاہ شاہ گودڑیو کا بوائز اور گرلز اسکول گزشتہ  کئی ماہ سے بند ہے  جبکہ عمارتوں کا چلنے والا کام ٹھیکیداروں نے بل نہ ملنے کا جواز  دے کر چلے گئے ہیں اور موجہڑ کا پرائمری اسکول مکمل طور پر بند ہے جس کہ باعث طلباء کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے فریدآباد سے شاہ گودڑیو تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اس کے علاوہ گزشتہ بارشوں کے دوران برساتی ریلہ آنے سے ٹیوب ویل ناکارہ ہوگیا ہے جو تاحال نہ بن سکا ہے جس کے باعث گاؤں کے مکینوں سمیت زائرین شدید پریشان ہیں دوسری جانب دادو ضلع کی انتظامیہ سمیت سندہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں اس سلسلے میں کاچہو کے رہائشی اور سماجی تنظیم کاچہو  ڈولپمینٹ آرگنائزیشن کے رہنماؤں راجا انور چانڈیو، امید علی چانڈیو، کامریڈ مظہر علی اور دیگر نے کاچہو میں تباہ کی جانے والی تعلیم اور سہولیات کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت ضلع انتظامیہ اور دیگر اعلی حکام سے  مطالبہ کیا کہ فریدآباد  ہائی اسکول میں اساتذہ کی کمی کو ختم کرکے درگاہ شاہ گودڑیو میں زیر تعمیر عمارتیں جلد از جلد مکمل کرکے طلباء کو مستقبل  تباہ ہونے سے بچا کر جلد فریدآباد، شاہ گودڑیو کی سڑک کو تعمیر کر کے عوام کو حادثات  سے بچایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے