Home / اہم خبریں / آئی ایم ایف کے آگے سجدہ ریز حکمران پاکستان کی عوام پر مہنگائی کا جن مسلط کرکے خون نچوڑ رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل

آئی ایم ایف کے آگے سجدہ ریز حکمران پاکستان کی عوام پر مہنگائی کا جن مسلط کرکے خون نچوڑ رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آئی ایم ایف کے آگے سجدہ ریز حکمران پاکستان کی عوام پر مہنگائی کا جن مسلط کرکے خون نچوڑ رہے ہیں، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار جیسے مشیر پی ٹی آئی کیلئے اے ٹی ایم کا کردار ادا کررہے ہیں، حکومت مخالف کا چور مردہ باد اور اپنا چور زندہ باد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرے سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی میرپورخاص عاصم شیخ اور پبلک ایڈ کمیٹی کے نگران مسعود عباس نے بھی خطاب کیا، اس مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کی غریب دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا، حاجی نور الٰہی مغل نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا اعلان کرکے آنے والی حکومت نے تمام کرپٹ عناصر کو باعزت بری کرکے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی، حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام نان شبینہ کیلئے ترس رہے ہیں بےروزگاری اور مہنگائی کا سیلاب ہے جو کہ عوام کو بہا کر لے جارہا ہے اور حکمران تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے