Home / اہم خبریں / گومل یونیورسٹی جنسی ہراسگی میں ملوث مزید چار افسران و اہلکار نوکری سے برطرف

گومل یونیورسٹی جنسی ہراسگی میں ملوث مزید چار افسران و اہلکار نوکری سے برطرف

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گومل یونیورسٹی جنسی ہراسگی میں ملوث مزید چار افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی انکوائری رپورٹ پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک، اسسٹنٹ پروفیسر عمران قریشی، گیم سپروائزر حکمت اللہ اور لیب اٹینڈنٹ حفیظ اللہ کو گومل یونویرسٹی کی نوکری سے فارغ کر دیا گیا، دیگر ملوث ملازمین روح الامین، فاروق عالم و دیگر کی خلاف انکوائریوں پر بھی عمل کیا جارہا ہے جس پر وہ بھی بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے، گومل یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق گورنر انسپکشن ٹیم کے ایک ایک پوائنٹ پر عمل درآمد ہوگیا ہے اور جس جس کوجو جو سز ا جس طریقے سے تجویز کی گئی تھی اس ترتیب کے مطابق سارا کام مکمل ہو چکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے