ملاکنڈ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متعلق بروقت تمام احتیاطی تدابیر اپنانے اور اس سلسلے میں لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ کانفرنس روم بٹ خیلہ میں کرونا وائرس سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد، محکمہ صحت، تعلیم کے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغیر نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ضلع ملاکنڈ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے لیکن اسکے باوجود محکمہ صحت نے کرونا وائرس کو بروقت کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جن میں 5 ہزار ماسک، ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں آئسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 10 بیڈز، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی میں 10 بیڈز اور دیگر تمام ہسپتالوں میں پانچ پانچ بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا کہ اگر کسی کو زکام کی تکلیف ہو تو اس صورت میں ماسک کا استعمال لازمی ہے اور دن میں 3 تا 4 مرتبہ صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں۔
![]()