Home / اہم خبریں / امریکہ و طالبان میں افغانستان میں امن کے قیام کے لئے معاہدے سے پاکستان و وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

امریکہ و طالبان میں افغانستان میں امن کے قیام کے لئے معاہدے سے پاکستان و وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) امریکہ و طالبان میں افغانستان میں امن کے قیام امریکی فوج کے انخلاء و معاہدہ سے پاکستان و وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے۔ ہندوستان میں امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کے حق میں تقریر سے مظلوم کشمیریوں کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔معیشت تیزی سے استحکام کی طرف گامزن۔ وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ ملتان میں جلد صوبائی سیکرٹریٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی ہے جلد اٹھالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے رہنما پی ٹی آئی و سماجی شخصیت قاضی اظہار احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 29 فروری تاریخ ساز دن ہے جب امریکہ و طالبان کے درمیان امن معاہدے و افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے تحریری معاہدہ جات یر دستخط ہونے جا رہے ہیں جس میں کپتان عمران خان اور پاکستان کے اصولی موقف کی جیت ہوئی ہے اسی طرح ایک دن مظلوم کشمیریوں کو بھی بھارتی تسلط اور غاصبانہ قبضے سے آزادی مل رہی ہوگی ایسے دن بھی جلد آنیوالے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ بھارت کے موقع پر پاکستان و وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرکے بھارت کو اصل چہرہ دیکھا دیا ہے انہوں نے کہا پاکستان نے سفارتی و خارجی محاذ میں کامیابی کے ساتھ اندرون ملک و معیشت کے میدان میں بھی اہم سنگِ میل عبور کرلیے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی منزل بھی اب بہت قریب ہے جلد جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے ملتان میں جنوبی پنجاب الگ سیکرٹریٹ بھی فنکشنل کر دیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے