Home / Home / جو لوگ ایران اور چین سے میرپورخاص ضلعے میں آئے ہیں ان کو 14 روز آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

جو لوگ ایران اور چین سے میرپورخاص ضلعے میں آئے ہیں ان کو 14 روز آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو نوول کورونا وائرس سے پریشان نہیں ہونا چاہئے اور کہا کہ کورونا وائرس جسم میں 14 روز میں ظاہر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران اور چین سے میرپورخاص ضلعے میں آئے ہیں ان کو 14 روز آبزرویشن میں رکھا گیا ہے ان کو چاہئے کہ وہ 14 روز تک اپنے گھروں سے باہر کم نکلیں وقت بہ وقت ان کا چیک اپ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں نوول کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک عام لوگوں کیلئے ضروری نہیں ہے جتنا وائرس میں مبتلا لوگوں کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ عام مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے بینرز لگائے جائیں سرکاری ہسپتالوں میں ہینڈ گلوز اور ماسک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے وفد کو ہدایت کی کہ میڈیکل اسٹوروں کے باہر کورونا وائرس سے بچاؤ کے پوسٹر لگائے جائیں اس موقع پر وفد نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ماسک چین سے نہیں آرہے ہیں اور کہا کہ ماسک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بلیک مارکیٹنگ نہیں کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ عوام کی آگاہی کیلئے تعلقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سیمینار کرائے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ :صحافی عدیل اشرف جان سندھو اور وہیب شہزاد کی ڈی ایس پی جاوید گجر سے ملاقات

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے