ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے ڈیلرز کی موجیں، من مانے نرخ مقرر، ری فلنگ کرنے والے دکانداروں نے سوئی گیس کی گھروں میں سپلائی پیدا ہونے والے کم پریشر کی وجہ سے سلنڈروں میں ری فلنگ کروانے والے صارفین کو سرکاری نرخوں کی بجائے من مرضی کے نرخوں پر گیس فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین سخت پریشان ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے صارفین کو گیس کی کمی کو دور کیا جائے اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ریفلنگ اور خود ساختہ نرخوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر گیس سلنڈر دستیاب ہوسکیں۔
![]()