ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) آر ٹی اے سیکرٹری اور ٹریفک پولیس افسران کی مبینہ غفلت کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان کے ہزاروں شہری مسافر موت کے منہ میں سفر کرنے پر مجبور ہوکر رہ گئے۔ مسافر گاڑیوں کے ٹرانسپورٹرز اوور لوڈنگ اوور چارجنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے اس تمام تر صورت حال پر آر ٹی اے سیکرٹری، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ٹریفک ملازمین نے مبینہ طور پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی، بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے دیگر شہروں کو جانے والی مسافر ویگنوں، بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ یومیہ ہزاروں مسافر شہریوں کے لئے شدید خطرہ بن گئی، گاڑیوں میں مبینہ سی این جی سلنڈروں پر پابندی کے باجود گیس سلنڈر چل رہے ہیں جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹس نہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے لوٹ مار کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر اوور لوڈنگ اوور چارجنگ کی جارہی ہے اور مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()