تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی، عوام موجودہ نظام سے مایوس ہوچکے ہیں، پارلیمانی نظام ناکام، ملک میں صدارتی نظام لایا جائے۔ زاہد اعوان

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی، عوام موجودہ نظام سے مایوس ہوچکے ہیں، پارلیمانی نظام ناکام، ملک میں صدارتی نظام لایا جائے۔ زاہد اعوان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سینئر سیاستدان اور تاجر رہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ نظام سے عوام مایوس ہوچکے ہیں، حکمران عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں، پارلیمانی نظام ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام لایا جائے۔ اپنے دفتر میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں صدارتی نظام کامیابی کے ساتھ رہا ہے، پاکستان میں پارلیمانی نظام نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں روز افزوں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، بیروزگاری اپنے عروج پر ہے، کاروباری طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے، کوئی ادارہ اس وقت اپنی سکت کے مطابق کام نہیں کر پارہا ہے۔ حکومت کے پاس کوئی معاشی حکمت عملی نہیں ہے۔ انڈسٹریاں بند ہورہی ہیں اور مزدور بیروزگار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحصالی پارلیمانی نظام ختم کرکے صدارتی نظام نافذ کیا جائے اور اداروں میں میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے