تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان میوزک آرٹسٹ نے موزیشن آف دی ائیر ایوارڈ حاصل کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان میوزک آرٹسٹ نے موزیشن آف دی ائیر ایوارڈ حاصل کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اور اعزاز، ڈیرہ اسماعیل خان کے ابھرتے ہوئے نوجوان میوزک آرٹسٹ نجف علی خان نیازی نے صوبے بھر کے موسیقی کے مقابلوں میں موزیشن آف دی ائیر 2019.20 ایوارڈ اور کیش پرائز اپنے نام کرلیا، صوبہ خیبر پختونخوا میں پانچ بہترین موزیشنز کو کڑے امتحانی مراحل کے بعد منتخب کیا گیا جن میں ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان موزیشن اور میوزک ڈائریکٹر نجف علی خان نیازی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کا نام ملکی سطح پر روشن کردیا، وہ طویل عرصہ سے میوزک ڈائریکشن اور کمپوزنگ کے شعبہ سے منسلک ہیں اور اب تک متعدد بار مقامی اور قومی سطح پر اپنی بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منواکر بے شمار ایوارڈ اور اعزازت حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ساتھ مختلف پراجیکٹ پر بھی کام کرکے خوب داد و تحسین پائی ہے، وہ ایک پروفیشنل میوزیشن ہونے کے ساتھ بہترین میوزک کمپوزر، میوزک ٹیچر، پیانو پلیئر ہیں، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اے بی کے ریکارڈز کے نام سے میوزیکل سٹوڈیو قائم کررکھا ہے جہاں مختلف گلوکاروں کے میوزیکل البمز کی ریکارڈنگ کے علاوہ طلباء کو میوزک کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ وہ معروف گلوکاروں عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی، شفاء اللہ روکھڑی کے علاوہ مقامی گلوکاروں، احمد نواز چھینہ، محمد باسط نعیمی، شان محسود سمیت متعدد قومی و مقامی سطح کے نامور گلوکاروں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔ انہوں نے سینکڑوں اردو، پشتو، سرائیکی اور پنجابی سمیت دیگر مقامی زبان کے گانوں کی میوزک ڈائریکشن دی ہے جنہیں مقامی اور ملکی سطح پر بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ان کے دوست احباب نے ان کی شاندار کامیابی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نجف علی خان نیازی نے تھوڑے ہی عرصہ میں اپنی بہت بے پناہ محنت اور عمدہ پرفارمنس کے باعث یہ کامیابی حاصل کی ہے جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، یقینا ان کی خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوان آرٹسٹوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے، نجف خان نیازی ایک بہت با صلاحیت میوزک ڈائریکٹر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کا بہت زیادہ جذبہ پایا جاتا ہے، امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کی کامیابیاں سمیٹتے ہوئے شائقین میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے پسندیدگی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے اور وہ اسی طرح جذبے اور محنت سے مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے