میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے سینئر صحافی ایوان صحافت میرپورخاص کے رکن، پھنجی نیوز اخبار اور پھنجی نیوز ٹی وی کے بیورو چیف محمد وارث خاصخیلی کے دفتر واقع حیدرآباد روڈ اور انکے گھر واقع محمود آباد پر پر رات گئے مشکوک افراد کی آمد اور دھمکیاں دی گئیں۔ محمد وارث خاصخیلی نے بتایا کہ رات کو ایک بجے کے قریب حیدرآباد روڈ پر واقع ایک نامعلوم شخص انکے دفتر آیا دروازہ بجایا اور انکوائری کرنے پر دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا۔ اس واقعیے کی اطلاع رات کو ایک بجے کے قریب ایس ایچ او ٹاؤن پولیس کو بزریعہ فون دی اور جب وہ گھر واقع محمود آباد آیا تو رات تین بجے کے قریب دو نامعلوم افراد آئے دروازہ بجایا اور میری والدہ کے پوچھنے پر مجھے باہر بلانے کو کہا اور دھمکیوں کے انداز میں بات کی اور فرار ہوگئے۔ وارث خاصخیلی کے دفتر اور گھر پر نامعلوم مشکوک افراد کی آمد کسی خطرے سے کم نہیں، ہم ایوان صحافت میرپورخاص، میرپورخاص الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران وہ ممبران وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وارث خاصخیلی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور اس عمل کے پیچھے چھپے بزدل لوگوں کو فوری گرفتار کرکے بے نقاب کیا جاۓ۔
![]()