میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ میرپورخاص شہر میں خواتین اور بچوں کی تفریح کے مقامات بہت کم ہیں پھولوں کی نمائش اور مینگو فیسٹیول جیسے پروگرام کے انعقاد سے ماحول خوشگوار ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص میں 5 سے7 مارچ تک ہونے والی 62 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پھولوں کی نمائش میں ہاؤس پارک، بچوں کی تقریری مقابلے، ٹیبلوز، اسکول بینڈ، سائنسی میلہ، پھولوں کے ناموں کے مقابلوں میں ججوں کوانصاف سے فیصلہ کرنا چاہئے اس موقع پر پروگرام کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں کمشنر عبدالوحید شیخ اور اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن مہمان ِخصوصی ہونگے فلاورشو کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد نواز، پروگرام کوآرڈینیٹر کریم میمن، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز عبدالرزاق خاصخیلی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن فوزیہ میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر سید ذولفقار رضوی، ایس اے خان، عمر بگھیو، اظہر جیلانی، منصور چیمہ اور دیگر نے نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز دیں اجلاس میں بتایا گیا کہ نمائش میں میرپورخاص شوگر مل، سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پاک گرین فاؤنڈیشن، محمد میڈیکل کالج ہسپتال، بھٹائی ڈینٹل کالج ہسپتال، تعلیمی بورڈ، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز، ڈائریکٹر کالجز، منصور چیمہ اور دیگر کی جانب سے پھولوں اور سبزیوں کے اسٹال لگائے جائیں گے جبکہ پارک ہاؤس میں ڈی آئی جی ہاؤس، ڈی سی ہاؤس، ایس ایس پی ہاؤس، منصور چیمہ ہاؤس، دین محمد باٹ ہاؤس اور دیگر کی جانب سے بھی اسٹال لگائے جائیں گے مزید بتایا کہ نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے رنگ برنگی لائیٹ، جھولے اور مختلف اسٹال لگائے جائیں گے اور کلچرل شو بھی منعقد کیا جائے گا جس میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے نمائش کے دوران صفائی اور سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کامران شیخ، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، ڈی ایس پی سی آئی اے عبدالخالق وگن، ڈپٹی سیکریٹری تعلیمی بورڈ غلام احمد آرائیں، ڈائریکٹر شفیق الرحمان میمن، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن فیصل زئی سمیت دیگر متعلقہ افسران و ممبران نے شرکت کی۔
![]()