تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، 4 وکٹیں لینے والے محمد حسنین مین آف دی میچ قرار

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، 4 وکٹیں لینے والے محمد حسنین مین آف دی میچ قرار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو محمد نواز نے میچ کی پہلی ہی گیند پر کولن منرو کو آؤٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دباؤ کا شکار کردیا۔ ڈیوڈ ملان کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ ڈیوڈ ملان نے 40 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حسنین نے 25 رنز کے عوض 4 اور بین کٹنگ نے 31 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز بھی زیادہ متاثر کن نہ رہا اور محض 26 رنز پر اس کے ابتدائی تینوں بلے باز، جیسن رائے، شین واٹسن اور احمد شہزاد آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کے لیے اعظم خان اور سرفراز احمد کے درمیان قائم 62 رنز کی شراکت اس وقت ٹوٹی جب کپتان سرفراز احمد 21 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ دوسری جانب اعظم خان نے محمد نواز کے ہمراہ اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ محض 28 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرنے والے نوجوان بلے باز نے میچ میں 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ 33 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ محمد نواز 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اختتامی اوورز میں بین کٹنگ اور سہیل خان نے بالترتیب 22 اور 18 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 9 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد موسیٰ نے 3 وکٹیں حاصل کیں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جمعہ کو لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے