میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں 2 دن قبل بیوپاری محمد خان گھانگھرو کے آٹے کی چکی پر جبکہ ایک ماہ قبل بھی ڈکیتوں کی جانب سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعیے سمیت میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری اتحاد کے چیئرمن رائس ملز رہنما نیاز علی برڑو، عبدالستار چنا، بیوپاری محمد خان گھانگھرو، بیوپاری عبدالمجید مہیسر، گلشیر سوڈہر، ہاشم برڑو اور دیگر کی رہنمائی میں میہڑ تھانے کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین میہڑ تھانے کی طرف جیسے ہی بڑھے تو پولیس انتظامیہ اور ایس ایچ او میہڑ منیم لاڑک نے ان کو روک لیا اور بھاری نفری منگوا کر تھانے کا روڈ سیل کردیا اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان چپقلش ہوتی رہی، مظاہرے والی جگہ شہری اور بیوپاریوں نے دھرنا دیا اس موقع پر نیاز برڑو، عبدالستار چنا، محمد خان گھانگھرو، ہاشم برڑو نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاری محمد خان گھانگھرو کے ساتھ ایک ماہ کے دوران یہ دوسری واردات ہے اور اس واقعے سمیت 25 لاکھ سے زائد ان کی ڈکیتی ہوئی ہے اور دیگر کئی وارداتیں ہوئی ہیں جن میں موٹر سائیکلوں، چوریوں سمیت 50 سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں ان سارے واقعات کا ذمہ دار ایس ایس پی دادو اور ایس ایچ او میہڑ ہیں جب سے یہ دونوں مقرر ہوئے ہیں جرائم میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میہڑ کے شہریوں کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے جو پرامن شہری اور بیوپاری ہیں 4 گھنٹے کے مسلسل دھرنے کے بعد اے ایس پی میہڑ انیل حیدر، ایس ایچ او میہڑ منیم لاڑک نے دھرنے والی جگہ پہنچ کر مظاہرین سے بات کی اور 10 دن کی مہلت مانگ کر اور یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جائز مطالبات پورے کیے جائینگے اور جرائم میں ملوث لوگوں کو قانون کی گرفت میں لاکر امن و امان بحال کرائینگے جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کیا اور کہا کہ مذکورہ وراداتیں واپس نہ ہوئیں تو دوبارہ دھرنا دیا جائیگا اس موقع پر اے ایس پی انیل حیدر اور ایس ایچ منیم لاڑک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ میں کچھ دنوں کے اندر کئی مجرم گرفتار کیے ہیں اور جوا کے اڈے بند کرائے ہیں ہماری مزید کوشش ہے کہ جو بھی جرائم ہوئے ہیں ان میں ملوث سب ملزمان کو جلد گرفتار کیا جاۓ اور ان کو منظر عام پر لایا جائیگا۔
![]()