تازہ ترین
Home / اہم خبریں / علماء کرام کی دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت و منفی سرگرمیوں کے خلاف خدمات ناقابل تسخیر ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی

علماء کرام کی دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت و منفی سرگرمیوں کے خلاف خدمات ناقابل تسخیر ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) روئے زمین پر سب سے زیادہ متبرک و پاکیزہ جگہیں مساجد و مدارس ہیں جو سارا دن قال اللہ و قال الرسول ؐ پڑھاتے ہیں ہماری اولین ترجیح یہی ہوتی ہے کہ ہم ان مقامات کو تمام تر سہولیات دیتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دیں، علماء کرام کا دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت و منفی سرگرمیوں کے خلاف خدمات ناقابل تسخیر ہیں، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی نے علماء کرام کے وفد مولانا قاری عبیداللہ صابر، قاری سید جمیل شاہ، مولانا قاضی انعام باری، قاری احسان اللہ و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر شہریوں کو تمام سہولتیں باہم پہنچا رہے ہیں مصنوعی مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مرکز عالمی طاغوتی قوتیں اسلام کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں کر رہے ہیں مگر برصغیر پاک و ہند میں اسلام مدارس و مساجد کی وجہ سے ہی پھیلا و پروا ن چڑھا ہے اور تحفظ و بقاء ہی مساجد و مدارس کی وجہ سے ممکن ہے۔ اس موقع پر جاوید احمد رند، ابرار حسین قریشی، ارسلان حفیظ، محمد ناصر قریشی و دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے