Home / اہم خبریں / ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا ہے جس کے بعد سے ملک کے کئی علاقوں میں بادل برسیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے باعث اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ، گجرات، سیالکوٹ، جہلم، میا نوالی، سرگودھا، خوشاب، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، چارسدہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کے علاوہ ملک کے پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان بھی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت اور قلات میں سرد رہے گا۔ تاہم گزشتہ کچھ روز سے موسم خشک رہنے کے باعث سردی کی شدت میں کمی آگئی تھی۔ تاہم اب پھر سے مغربی ہواؤں کی آمد اور بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں دوبارہ سے اضافہ ہو جانے کا امکان ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے