Home / اہم خبریں / پاکستان ریلویز سرکلر ریلوے کی بحالی کا کام فوری شروع کرے۔ ریلوے اسٹیشن ٹھیک کرے ٹریک بحال کرنے کے لئے مربوط اقدامات کرے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

پاکستان ریلویز سرکلر ریلوے کی بحالی کا کام فوری شروع کرے۔ ریلوے اسٹیشن ٹھیک کرے ٹریک بحال کرنے کے لئے مربوط اقدامات کرے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد کے اقدامات کا جائیزہ لینے کے لئے اپنے دفتر میں اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ڈی ایس ریلویز نثار میمن نے کمشنر کراچی کو
سرکلر ریلوے کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان، ایڈیشنل کمشنر(ٹو) ڈاکڑ وقاص روشن، ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز حسین رند، پاکستان ریلویز کے افسران، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔ ۔کمشنر کراچی نے پاکستان ریلویز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکلر ریلوے کی بحالی کا کام فوری شروع کرے۔ریلوے اسٹیشن ٹھیک کرے ٹریک بحال کرنے کے لئے مربوط اقدامات کرے۔ ٹریک سے بشز اور جھاڑیاں ہٹائے۔ کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ اور سندھ کابینہ کے احکامات پر ہر طرح سے عمل کیا جائے گا۔ جن تعمیرات میں لوگ رہائش پذیر ہیں انہیں نہ ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں پاکستان ریلویز ریلوے ٹریک بحال کرے اور اسٹیشنز کو فکنشل بنائے۔ ریلوے ٹریک اور اسٹیشنز فکنشنل بنانے کے بعد سرکلر ریلوے کو بحال کرنا قابل عمل ہوگا ۔ اجلاس میں ریلوے مقاصد کے لئے مختص زمین پر ریلوے مقاصد کے خلاف استعمال ہونے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں خالی کرانے پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی اور ریلوے حکام مل کر ریلوے ٹریک کا معائنہ کریں گے دیکھیں گے کہ ٹریفک بحالی کے لئے شروع کیا جانے والے کام کس مرحلہ میں ہے اور اس کام کی تکمیل میں کیا رکاوٹیں ہیں کمشنر نے کہا کہ ٹریک کی بحالی میں رکاوٹیں دور کرنے میں ضلعی انتظامیہ ریلوے انتظامیہ کے ساتھ رابطہ و تعاون فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ ٹریک کی بحالی کے لئے شروع کیا گیا کام ریلوے کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہئے ،انہوں نے پاکستان ریلوے حکام پر زور دیا کہ وہ ریلوے اسٹیشنز کو فنکشنل بنانے کے لئے فوری کام شروع کریں فیصلہ کیا گیا کہ جو ٹریک سٹرکوں کی تعمیر کی وجہ سے ختم ہوگئے ہیں انہیں بحال کرنے پر فوری کام شروع ہوگا اجلاس میں فیصلہ لیول کراسنگ تعمیر ہوں گی، پاکستان ریلوے اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مل کر فوری اقدامات کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے