Home / اہم خبریں / غیر سرکاری تنظیم زندگی فاؤنڈیشن و ایوان صحافت ڈگری کے اشتراک سے ایک روزہ دانتوں اور منہ کی بیماریوں کی مفت طنی کیمپ کا انعقاد

غیر سرکاری تنظیم زندگی فاؤنڈیشن و ایوان صحافت ڈگری کے اشتراک سے ایک روزہ دانتوں اور منہ کی بیماریوں کی مفت طنی کیمپ کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) غیر سرکاری تنظیم زندگی فاؤنڈیشن اور ایوان صحافت ڈگری کے اشتراک سے ایک روزہ دانتوں اور منہ کی بیماریوں کی مفت طنی کیمپ کا انعقاد زندگی فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس ڈگری میں کیا گیا۔ زندگی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رزاق حیدر اعوان، ڈائریکٹر عرفان زماں اعوان، پاک سرزمین شعبہ خواتین کی رہنماء رخسانہ قائم خانی اور دیگر سماجی صحافتی اداروں سے تعلق افراد بھی موجود تھے۔ مفت طبی کیمپ میں ڈگری اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ میں مختلف مریضوں کے منہ اور دانتوں کے امراض کی تشخیص اور انکا علاج کیا گیا اور مفت ادویات بھی دی گئیں۔ معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سندیپ اور ڈاکٹر رابعہ نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ زندگی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رزاق حیدر اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ زندگی فاؤنڈیشن کا منشور ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا افضل عبادت ہے اور کہا کہ مختلف بیماریوں کی مفت طبی کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور خصوصا پسماندہ علاقوں میں مفت طبی کمپس لگاۓ جا رہے ہیں۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے