تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چھبیسویں قائد اعظم اوپن آل کراچی انٹر اسکولز اینڈ انٹر کلبس تائی کوانڈو چیمپیئن شپ کے افتتاحی مہمان خصوصی سید انجم حسین زیدی ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ ہونگے

چھبیسویں قائد اعظم اوپن آل کراچی انٹر اسکولز اینڈ انٹر کلبس تائی کوانڈو چیمپیئن شپ کے افتتاحی مہمان خصوصی سید انجم حسین زیدی ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ ہونگے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پریزیڈنٹ ماسٹر شبیر حسین کے اعلامیہ کے مطابق 26 ویں قائد اعظم اوپن آل کراچی انٹر اسکولز اینڈ انٹر کلبس تائی کوانڈو چیمپیئن شپ 15 فروری بروز ہفتہ اور 16 فروری بروز اتوار بمقام سندھ اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد نمبر2، میں منعقد ہورہی ہے، چیمپیئن شپ کے افتتاحی مہمان خصوصی سید انجم حسین زیدی (ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ) ہونگے۔ چیمپیئن شپ کے پیٹرن ان چیف احمد چوہان ہیں۔ چیمپیئن شپ میں شہر بھر کے 30 سے زائد اسکول کے 800 سے زائد طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔ اسکولوں کے ناموں کے تفصیل درج ذیل ہے: دی اسمارٹ اسکول (بلدیہ اور شاہ فیصل کیمپس) دی ایجوکیٹر (ماڈل کالونی اور شاہ فیصل کیمپس، حب کیمپس، نیول کیمپس، بلدیہ کیمپس) دی اسمارٹ اسکول (نیول کیمپس) پیراڈائز گروپ آف اسکول، دی گیٹ وے اسکول، فاطمیہ اسکول، الہادی اکیڈمی، پرائم روز اسکول، کریشین اسکول سسٹم، ایجوکیشن بے، اے سی ای اسکول، مونٹیسوری گلوری (آل کیمپس)، واۓ ای این اکیڈمی (طاہر ولا کیمپس، ضیاء الدین کیمپس) اوریجن المیٹری اسکول (کلفٹن) کمانڈر اسکول سسٹم اور سٹی اسکول حصہ لے رہے ہیں اور انٹر کلبس کے مقابلے 15 اور 16 فروری 2020 کی شام سے منعقد ہوں گے۔ جس میں شہر بھر کے 20 سے زائد کلبس کے جونیئر اور سینیئر ویٹ کیٹا گریز کے کلر اور بلیک بیلٹ 500 سے زائد کھلاڑی مد مقابل نظر آئیں گے۔ یہ مقابلے پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے قوانین کے مطابق اور کراچی سٹی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے زیر نگرانی منعقد کئے جائیں گے اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی احمد علی راجپوت (سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن) ہونگے اور دیگر مہمان گرامی میں کامران قمر قریشی (سیکریٹری ایس ٹی اے) فراز عثمان (پریزیڈنٹ ٹی کے) خلدون راجہ (سیکریٹری ٹی کے) نور احمد عباسی (ڈی ٹی اے) عابد عالم سیکریٹری (ڈی ٹی اے) اور دیگر معززین شامل ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے