ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور خطرناک آئس فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں ڈال دیا، ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران ایس ایچ او پہاڑپور ملک انیس نے منشیات فروش ملزمان صابر شاہ ولد غلام شاہ سکنہ محلہ صدیق آباد، مامون ولد افلاطون سکنہ وانڈہ لوہانی پنیالہ کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 1010 گرام چرس، کرامت اللہ ولد عزیز اللہ سکنہ خان پور شمالی کے قبضہ سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او ڈیرہ ٹاﺅن صفدر خان نے منشیات فروش ملزم محمد عتیق ولد نواب علی سکنہ محلہ گھسائیانوالہ کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے 120 گرام آئس اور چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ درابن رمضان خان منشیات فروش ملزم اسلم ولد صاحب داد سکنہ سگو کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے 980 گرام چرس، ملزم عبدالحمید ولد محمد شریف سکنہ درابن کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے ہیروئن برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پہاڑپور، ڈیرہ ٹاﺅن اور درابن میں مقدمات درج کر کے انہیں حوالات کی سلاخوں کے پیچھے بند کردیا۔
![]()