Home / Home / سیپ کی پاکستان میں ملازمت کی ڈیجیٹل تخلیق کی حمایت

سیپ کی پاکستان میں ملازمت کی ڈیجیٹل تخلیق کی حمایت

کراچی (رپورٹ: رضوان پاشا) سیپ کے شریک چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرسچن کلین کی ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم عمران خان سے درمیان ملاقات ہوئی۔ سیپ نے ملاقات میں ملک بھر میں تبدیلی، معاشی نمو اور ڈیجیٹل ملازمت کی تخلیق کی حمایت کیلئے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستانی معیشت میں ڈیجیٹل سیکٹر میں مضبوط سرمایہ کاری 5.8 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے۔ صنعتی ماہرین متفق ہیں کہ پاکستان نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ صنعتی انقلاب سے فائدہ اٹھا سکتا ہے تاکہ صنعت کے عمودی حصہ کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا جاسکے۔ درج ذیل اقدامات سے مستقبل میں افرادی قوت تیار کی جا سکے گی۔ ڈیوس میں منعقدہ حالیہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر کرسچن کلین نے پاکستانی حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی کی تعریف کی۔ انہوں نے 20 سال سے زیادہ عرصہ تک پاکستان کے ساتھ سیپ کی طویل وابستگی پر بھی روشنی ڈالی، اور نوجوان سوفٹ ویئر انجینئروں کو ڈیجیٹل کیرئیر کی تربیت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ سیپ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد کا کہنا تھاکہ ’نجی اور سرکاری شراکت داری ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کے اہداف حاصل کرنے میں بہت ضروری ہیں۔ "بلڈ ان پاکستان فار پاکستان” ، سیپ کی طویل المدتی سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل پاکستان میں معاون ہوگی۔ ہم اور ہنر مند افراد کو تربیت دے کر نئی مہارت سے ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ پاکستان میں سیپ کے ساتھ سرکاری شعبہ، زراعت، آٹوموٹیو، بینکنگ اور فنانس، ایف ایم سی جی، ٹیلی مواصلات اور ٹیکسٹائل سمیت صنعت کے مختلف شعبے مشترکہ طور پر جدت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ حال ہی میں سیپ نے سروسز حب کا آغاز کیا جس میں کمپنی کا مقصد چینل پارٹنر نفاذی کے طریقہ سے پاکستانی اداروں میں کامیابی سے ڈیجیٹل تبدیلی پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔ سیپ مستقبل میں بھی پاکستان کی افرادی قوت کی تربیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ مثال کے طور پر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ذریعہ نوجوان کیلئے پیشہ وارانہ تربیت کا پروگرام، جو تکنیکی اور سافٹ مہارت کا 3 ماہ طویل کورس ہے، 5 گروپس میں مجموعی طور پر 130 شرکاء سیپ ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے فارغ التحصیل ہوں گے۔ بین الاقوامی سطح پر پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام سے فارغ التحصیل 99 فیصد سے زائد افراد کو کامیابی سے ملازمت حاصل ہوئی۔ پاکستان بھر میں سیپ کی مجموعی افرادی قوت میں سے 50 فیصد ممبران سیپ اکیڈمی سے آتے ہیں، جو سیلز، پری سیلز اور کمرشل سیلز میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو عالمی معیار کا تربیتی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے