Home / اہم خبریں / قبائلیوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی افراد کو چنگ چی چلانے کی اجازت ہوگی۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود

قبائلیوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی افراد کو چنگ چی چلانے کی اجازت ہوگی۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی افراد کے چنگ چی رکشے چلانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ محسود، وزیر، بھٹنی اور ڈیرے کے مقامی افراد کو چنگ چی چلانے کی اجازت ہوگی اور وہ لوگ جو بھکر، میانوالی، ٹانک، کرک، بنوں اور لکی مروت سے آکر رکشے چلاتے ہیں ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔کیونکہ یہ افراد چنگ چی رکشوں کی آڑ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ یہ غیر مقامی افراد مختلف قسم کے سماجی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔ اِن کا قلع قمع کیا جائے گا اور اس سے ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔ لہٰذا اِس شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے کرک، لکی مروت، ٹانک، بنوں، بھکر اور میانوالی کے لوگوں کو ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں رکشے چلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے۔ ڈی پی او ڈیرہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے گرد و نواح میں نظر رکھیں اور کسی بھی جگہ مشکوک افراد ، مشکوک گاڑی، بند لفافہ یا بیگ نظر آئے تو فوراً قریبی تھانہ، ڈی ایس پی یا ڈی پی او کے موبائل نمبر 03479998666 پر مسیج کریں۔ ہم سب نے مل کر اپنے شہر گلی محلہ میں مشترکہ حفاظتی نظام کے تحت کام کرنا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کو پولیس کے ساتھ مل کر محفوظ بنائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے