Home / اہم خبریں / بنوں پولیس کی کاروائی، منشیات فروشوں پر چھاپے کے دوران دو کلو گرام چرس و موٹر سائیکل برآمد

بنوں پولیس کی کاروائی، منشیات فروشوں پر چھاپے کے دوران دو کلو گرام چرس و موٹر سائیکل برآمد

بنوں (رپورٹ: اصغر خان) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر سب ڈویژن وزیر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سرکل آفیسر ملک شیراکبر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ وزیر حفیظ الرحمن کی قیادت میں پولیس نفری نے علاقہ تلگئی میں منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مارا، منشیات فروشوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں منشیات فروش سعود خان ولد جنگلی عرف جنگڑکہ سکنہ خلبویو پنک مکان چھوڑ کر فرار ہوگیا، تلاشی لیتے ہوئے مکان سے دو کلو گرام چرس اور ایک عدد ہونڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، سرکل آفیسر ملک شیر اکبر نے منشیات فروشوں کو متنبہہ کیا کہ وہ مکرہ دھندے کو چھوڑ کر معزز شہری کی طرح زندگی گزاریں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آخری منشیات فروش کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے