کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) زلفی انٹرنیشنل تائی کوانڈو اکیڈمی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ماسٹر شبیر حسین کے اعلامیہ کے مطابق 26 ویں قائد اعظم اوپن آل کراچی انٹر اسکولز اینڈ انٹر کلبس تائی کوانڈو چیمپیئن شپ مورخہ 15فروری بروز ہفتہ اور 16 فروری بروز اتوار بمقام سندھ اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد نمبر 2، میں منعقد ہو رہی ہے، چیمپیئن شپ کے افتتاحی مہمان خصوصی سید انجم حسین زیدی (ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ) ہونگے، چیمپیئن شپ کے پیٹرن ان چیف احمد چوہان ہیں۔ چیمپیئن شپ میں شہر بھر کے 30 سے زائد اسکول کے 1000 سے زائد طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔ اسکولوں کے ناموں کے تفصیل درج ذیل ہے: دی اسمارٹ اسکول (بلدیہ اور شاہ فیصل کیمپس) دی ایجوکیٹر(ماڈل کالونی اور شاہ فیصل کیمپس) سینٹ مائیکلس کنوینٹ اسکول، الائیڈ اسکول (بلدیہ اور نیول کیمپس) پینیکل اکیڈمی، فاطمیہ اسکول، بیکن ہاؤس اسکول (جوبلی کیمپس) الہادی اکیڈمی، پرائم روز اسکول، کریک ویو اکیڈمی، کریشین اسکول سسٹم، ایجوکیشن بے، اے سی اے اسکول، مونٹیسوری گلوری (آل کیمپس)، واۓ ای این اکیڈمی (طاہر ولا کیمپس، ضیاء الدین کیمپس) حصہ لے رہے ہیں اور انٹر کلبس کے مقابلے 15 اور 16 فروری2020 کی شام سے منعقد ہوں گے۔ جس میں شہر بھر کے 20 سے زائد کلبس کے جونیئر اور سینیئر ویٹ کیٹاگریز کے کلر اور بلیک بیلٹ 500 سے زائد کھلاڑی مدمقابل نظر آئیں گے۔ یہ مقابلے پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے قوانین کے مطابق اور کراچی سٹی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے زیر نگرانی منعقد کئے جائیں گے اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محترم احمد علی راجپوت (سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن) ہونگے اور دیگر مہمان گرامی میں کامران قمر قریشی (سیکریٹری سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن) ندیم احمد (ٖٖپریزیڈنٹ سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن) فراز عثمان (پریزیڈنٹ کراچی سٹی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن) خلدون راجہ (سیکریٹری کراچی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن) نور احمد عباسی (ڈسٹرکٹ سینٹرل پریزیڈنٹ) اور دیگر معززین شامل ہونگے۔
![]()