ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا، منیجر انچارج یوٹیلٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ سٹورز میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کافی کمی کی گئی ہے گھی پر تقریباً 60 روپے فی کلو کی بچت ہے، چینی پر فی کلو 12 روپے بچت ہے دیگر اشیاء پر بھی کافی کمی کی گئی تمام اشیاء سٹور پر موجود ہیں، آٹا بیس کلو 800 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، آٹا کی کوئی کمی نہیں گھی 170 روپے کلو، آئل 188 فی کلو، چینی 68 روپے فی کلو، دال چنا 168 روپے فی کلو، اسی طرح دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بازار سے کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔
![]()