Home / اہم خبریں / سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کا ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، سندھ حکومت کے نزدیک انسانی جانی کی کوئی قیمت نہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی

سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کا ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، سندھ حکومت کے نزدیک انسانی جانی کی کوئی قیمت نہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ کچھ روز قبل کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا واقعہ رونماء ہوا تھا سندھ فوڈ اتھارٹی نے واقع کا نوٹس تاہم نہیں لیا اور نہ ہی سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کسی ریسٹورنٹ میں خفیہ کاروائی عمل میں لائی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے کیا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو انسانی جان و صحت سے کوئی سروکار نہیں سندھ حکومت نے اداروں کو بیساکھی پر رکھا ہوا ہے جسے صرف اپنے سہارے سے چلانا چاہتے ہیں ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا عوام کو کھلایا جارہا ہے ملاوٹ شدہ دودھ سے لیکر ایکسپائر شدہ اشیاء دن دہاڑے دکانوں پر فروخت کی جارہی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سندھ کے وزراء کے اپنے بچے بیرون ممالک میں رہائش پذیر ہیں اس لیے سندھ حکومت کی نظر میں سندھ کے عوام کی زندگیوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے