راجن پور (رپورٹ: انعام باری) کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس کو حاصل کیے بغیر پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی انتہا پسند ہندو وزیر اعظم مودی نے کشمیری مسلمانوں سے اپنے انتہا پسندانہ رویے سے آج 185 ویں روز بھی کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے جس میں سینکڑوں کشمیری نوجوان شہید، ہزاروں زخمی اور بے گھر ہو گئے ہیں جس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی مسلمانوں سے ناروا سلوک ہے یہاں باتیں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام تحصیل راجن پور امیر مفتی ارشاد احمد حقانی، قاری محمود قاسمی، مولانا عبد الصمد درخواستی کی قیادت میں مدرسہ دارالعلوم ابو حنیفہ سے کچہری چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں مولانا جلیل قریشی، قاری ہدایت اللہ، قاری مدثر شہزاد، قاری سیف اللہ سمیت انجمن تاجران وکلاء، میڈیا نمائندوں وعوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
![]()