Home / اہم خبریں / اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ والوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں غلط بیانی سے ہمیں گھروں سے بیدخل کروایا ہے- یو جی آر سی کی کراچی میں پریس کانفرنس و احتجاجی مظاہرہ

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ والوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں غلط بیانی سے ہمیں گھروں سے بیدخل کروایا ہے- یو جی آر سی کی کراچی میں پریس کانفرنس و احتجاجی مظاہرہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یونائیٹڈ گورنمنٹ رسیدنٹس کمیٹی کراچی کے مکینوں اور عہدیداروں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ ہم اہلیان جہانگیر ایسٹ، ویسٹ، پٹیل پاڑہ، مارٹن، کلیٹن، جیل، پاکستان کواٹرز ایف سی ایریا ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین الاٹمنٹ کے ساتھ قانونی طور رہائش پذیر ہوۓ 1972 میں اس وقت کے صدر و وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کی طرف سے مالکانہ حقوق کے ساتھ لگثرری اپارٹمنٹس بنا کر دینے کے احکامات صادر ہوۓ
1989

میں کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے مالکانہ حقوق کی سفارشات
1991-92

میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے مالکانہ حقوق کے احکامات جس کے تحت اس وقت کے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمد نواز کھوکھر اور وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات سید طارق محمود کی پریس کانفرنس
2002

میں بیدخلیاں ختم کرنے کے احکامات وزارت ہاؤسنگ کی طرف سے
2003

میں پی ایل ایس ڈی کی طرف سے مکانات کو زبوں حال قرار دیکر ہر طرح کی مرمت ختم کرنا
2005

میں وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات کی طرف سے بیدخلی وغیرہ ختم کرنے اور نئی الاٹمنٹ بند کرنے کے احکامات
2006

میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مالکانہ حقوق حقداری کی سندیں رہائشیوں کو گھروں پر آکر تقسیم کی گئیں
2011

میں اس وقت کے وزیر اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی طرف سے وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات کو مکینوں کو مالکانہ حقوق کی سفارشات
2017

مورخہ 9-10 اکتوبر2017 کو قصر ناز کراچی میں سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے میٹنگ کے حوالہ سے کی گئی سفارشات جس میں مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی تجاویز اور بیدخلی ختم کرنے کے احکامات کو نظرانداز کرکے بیدخل کرنے کے لئے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ والوں کی طرف سے خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور رہائشیوں کی بیدخلی کے لئے اٹھاۓ گئے اقدامات کی شدید مذمت کی گئی دو افسران کا نام لیکر ان کے خلاف قانونی تادیبی کروائی کی سفارشات کی گئی-
اب اچانک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ والوں نے ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں غلط بیانی سے ہمارے خلاف کاروائی کرنے کی استدعا کرکے یکطرفہ فیصلے صادر کروا رہے ہیں- ہم تعلیم یافتہ، محنتی، محب وطن اور پر امن شہریوں کو مافیا تک کے الفاظوں سے نوازا گیا- ہماری جناب عزت مآب محترم چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، وزیر اعظم پاکستان، جناب چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور صدر پاکستان سے مؤدیبانہ اپیل ہے کہ ہمارے گھر ہم کو لیز مالکانہ حقوق پر دیے جائیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے