Home / اہم خبریں / پاکستان کوسٹ گارڈ کی گوادر میں کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈ کی گوادر میں کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

گوادر (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر شاہجہاں چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک ٹیوٹا ہائی لیکس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8 کلو گرام کرسٹل (آئس ہیروئن) برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا- خدشہ ہے کہ یہ منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی- پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 640,000 ہزار ڈالر (78.72 ملین روپے) کے لگ بھگ ہے- برآمد شدہ منشیات، ٹیوٹا ہائی لیکس اور 2 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے- واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے- پاکستان کوسٹ گارڈ ملک معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے