Home / اہم خبریں / ترکی آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر چکا ہے۔ ترک رجب طیب ایردوان

ترکی آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر چکا ہے۔ ترک رجب طیب ایردوان

استمبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کا اقتصادی انڈیکیٹر بہت سے ممالک سے زیادہ اچھے نقطے پر ہے۔ صدر ایردوان نے انقرہ کی تحصیل کزل جا حمام میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 27 ویں مشاورتی و جائزہ اجلاس کے آخری دن کے خطاب میں کہا ہے کہ آج ترکی آئی ایم ایف سے قرضے کی مدد لینے اور اس سے منسلک تکنیکی امداد کی ضرورت محسوس کر سکنے کی سطح سے بہت بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی، آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر چکا ہے۔دوسری طرف اجلاس کے اختتام پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان نے ایک روز قبل سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر سعودی صحافی جمال کاشک چی کی گمشدگی کے بارے میں بیان جاری کیا۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ میری توقعات ابھی تک نیک ہیں انشاء اللہ امید ہے کہ ہمیں کسی خلاف توقع صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے داخلے و خروج کے ویڈیو مناظر کی تحقیق کی جا رہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ جلد از جلد کوئی نتیجہ حاصل کر لیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے