Home / اہم خبریں / کراچی میں گرمی کی نئی لہر، موسم مزید گرم ہوگا خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

کراچی میں گرمی کی نئی لہر، موسم مزید گرم ہوگا خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں گرمی کی نئی لہر- کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا تاہم محکمہ موسمیات نے آج (پیر کو) بھی کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق جون، اکتوبر اور نومبر میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس دوران سطح سمندر کا درجہ حرارت زائد ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ماہرین سمندر کے بگڑتے مزاج سے پیدا ہونے والے ٹراپکل سائیکلون کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے