تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محض چہروں کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کے حالات میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ کتاب دین سیکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

محض چہروں کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کے حالات میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ کتاب دین سیکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ محض چہروں کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کے حالات میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ کتاب دین سیکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ انسان کا بہترین ساتھی اور زندگی میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنی و معاشرے کی اصلاح اور ملک کے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو کتاب انقلاب قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل اور اس کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں تحریک محنت کے تحت قرآن مجید، احادیث، تفاسیر دینی، تاریخی و دیگر اسلامی کتب کا مکتبہ کے قیام کے حوالے سے ٹنڈو آدم مدینہ شاپنگ سینٹر میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے سینٹر ممتاز سماجی شخصیت ملک امام الدین شوقین، تحریک محنت پاکستان کے صدر سید خالد حسین بخاری، صوبائی صدر عبدالرحیم اعوان، بزرگ رہنما عبدالعزیزغوری، مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاید چنا، ضلعی امیر رفیق منصوری، حاجی نور حسن، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، عبدالوہاب انصاری، حاجی رمضان مجید انصاری اور مقامی امیر عبدالستار انصاری بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی سینٹر امام الدین شوقین نے مکتبہ کے قیام کو خوش آئند اور پچاس ہزار عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے بغیر انسان کی زندگی تعمیر نہیں ہوسکتی۔ آپ صلى الله عليه وسلم اور صحابہ کرام نے معاشرے کی تبدلی کے لیے چلتا پھرتا نمونہ پیش کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعزیز غوری نے کہا کہ ہمیں بھی تبدیلی اور اصلاح کا آغاز قرآن و سنت سے اپنی ذات و گھر سے کرنا ہوگا۔ ٹی وی کلچر، موبائل اور میڈیا کے دیگر ذرائع کے منفی استعمال سے بے حیائی کو فروغ، نوجوان نسل کو تباہ اور ہمارے گھروں کو جہنم بنایا جا رہا ہے۔ تحریک محنت پاکستان کتاب و عمل کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی اور ہمارے گھروں کو جنت بنانا چاہتی ہے جس کا ہمیں دست و بازو بننا ہوگا۔ ٹنڈو آدم میں تحریک محنت کے مکتبہ کا قیام نعمت سے کم نہیں ہے ان کے مشن کو کامیاب کرکے کتاب دوستی کا ثبوت دیا جائے۔ کتاب انسان کو ماضی سے سبق سیکھنے اور مستقبل کو تابناک بنانے میں مدد دیتی ہے۔ تحریک محنت پاکستان کے صدر سید خالد حسین بخاری نے کہا کہ تحریک محنت 1975 سے محنت کش ملازمین میں دعوت بذریعہ کتاب اللہ کام کر رہی ہے۔ ہم دینی کتب کے ذریعے دنیا و آخرت کی کامیابی چاہتے ہیں جوکہ قرآن و سنت سے ہی ملے گی۔ تمام فرقہ واریت و مسالک سے بالاتر ہوکر ہمارا مقصد دینی کتب کا فروغ ہے۔ کتب کی سیل نہیں اس کے ذریعہ لوگوں کو دین سے منور کرنا ہمارا مشن ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے