ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) محکمہ وائلڈ لائف کی ریڈ پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے انسپکٹر انچارج عبدالقیوم چنہ، گیم انسپکٹر ریڈ پارٹی حیدرآباد ڈویژن انچارج اعجاز علی نودانی، گیم واچ غلام رسول ملاح، مدن لال اور دیگر نے خفیہ اطلاع ملنے پر رادہن ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مارکر گودام سے 5 ہزار سے زائد پرندوں کے ٹوکرے برآمد کرکے میہڑ سیکنڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیے گئے، سیکنڈ سول جج نے پرندوں کو آزاد کردیا اور ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اس موقع پر انسپکٹر انچارج عبدالقیوم چنہ اور اعجاز علی نودانی نے نیشنل پریس کلب سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خفیہ اطلاع ملنے پر رادہن اسٹیشن پر کاروائی کرکے گودام سے پرندے برآمد کیے ہیں جب کہ کاروائی کے دوران ملزم منظور سولنگی، احسان سولنگی، موسی سولنگی، شبیر سولنگی اور دیگر ہمیں دیکھ کر بھاگ گئے جن کے خلاف وائلڈ لائف مقدمہ درج کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان پہلے بھی اس مقدمے میں مطلوب تھے جن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ رادہن ریلوے اسٹیشن کا اسٹیشن ماسٹر بھی ایسے جرم میں ملوث ہے جو رادہن سے پرندوں کے ٹوکرے کراچی اور پنجاب کی جانب بیچنے میں ملوث ہے مگر افسوس کے پرندے کراچی پہنچنے سے قبل ہی مر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم رادہن اسٹیشن کے انچارج کے خلاف بھی وزیر ریلوے کو لکھ رہے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی بھی کی جائیگی۔
![]()