کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے رانگ وے پر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے اور بھاری جرمانہ عائد کرنے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سنگین مذاق اور ظلم کے مترادف ہے، ملک کے کسی بھی حصے یا شہر میں رانگ وے پر گاڑی چلانے والے شخص پر ایف آئی آر نہیں کاٹی جاتی اور نہ ہی گرفتار کیا جاتا ہے، یہ اقدام صرف کراچی میں ہی آخر کیوں کیا گیا ہے، اس قسم کے اقدامات سے عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے، ایف آئی آر کاٹنا مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور انتظامیہ کو چاہیئے کہ شہریوں کے لیے ایسی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے شہری رانگ وے کے بجائے درست طریقے سے صحیح سمت پر گاڑی چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شک رانگ وے پر گاڑی چلانا ضابطہ کی خلاف ورزی ہے لیکن اس کی سزا اس کی مناسبت سے ہونی چاہیئے۔ کالج یونیورسٹی یا ملازمت پر جانے والے کسی باعزت شہری کو معمولی خلاف ورزی پر ہتھکڑی لگانا، تھانے میں بند کرنا اس فرد اور خاندان کے لئے شدید اذیت کا باعث ہوتا ہے یہ ناقابل برداشت ہے اس سلسلے کو فوری بند ہونا چاہیئے۔
![]()