ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ سب ڈویژن کے انجینئر رائیس کینال احمد نواز چانڈیو کے خلاف ایریگشن میہڑ کی ملازموں اور رائیس کینال یونین ڈویژن کے صدر محرم علی جانوری اور دیگر کی جانب سے اپنے آفس کے آگے تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ سے انجنئیر احمد نواز چانڈیو (مرحوم) اور ریٹائرڈ ملازموں کی پینشن کے کاغذات صحیح نہیں کر رہا، صحیح کرنے کیلئے بھاری رشوت مانگ رہا ہے 50 سے زائد ریٹائرڈ اور انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہل خانہ پینشن نہ ملنے پر فاقہ کشی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ انجینئر نے ہم غریب ملازموں سے ظلم کی انتہا کر دی ہے 4 ماہ سے ہمارے کاغذات ٹیبل پر پڑے ہیں افسوس انجینئر روز جھوٹے وعدے کر رہا ہے انھوں نے وزیراعلی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، ایریگشن کے صوبائی وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کرپٹ انجینئر رائیس کینال سب ڈویژن میہڑ احمد نواز کو فوری طور پر تبادلہ کر کے ایماندار انجینئر مقرر کر کے ہم ملازموں کے ساتھ انصاف کیا جائے، انہوں نے کہا کہ دو روز میں انجینئر احمد نواز کا تبادلہ نہیں ہوا تو منگل کے روز آفس کی تالا بندی کر کے آفس کے آگے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
![]()