Home / اہم خبریں / میہڑ میں یوٹیلٹی اسٹور سے بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا روز مرہ استعمال کی اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگی

میہڑ میں یوٹیلٹی اسٹور سے بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا روز مرہ استعمال کی اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگی

ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں یوٹیلٹی اسٹور سے بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا روز مرہ استعمال کی اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی جانب عوام کو اشیاء کی چیزوں پر سبسڈی دے کر کم داموں پر اشیاء فروخت کرنے کو کچھ ہی دن ہوئے ہیں کہ جنرل مینجر یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن نے سبسڈی کی چیزوں کی دام بڑھا دیے ہیں اس سلسلے میں میہڑ کی سول سوسائٹی شہریوں سماجی رہنماؤں ڈاکٹر غلام مصطفی عباسی، منظور علی کٹبر، محمد ہاشم برڑو اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹوروں سے عوام کو ریلیف فراہم نہیں ہوسکا ہے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی دام آسمان سے باتیں کرنے لگے جس میں مالٹا تیل 170 سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کر دیا ہے یوٹیلٹی اسٹور پر سبسڈی کی داموں پر فروخت ہونے والے تیل کی فی کلو پر 50 روپے کا اضافہ دال ماش 162سے 48 روپے اضافہ کے بعد 210 رپے فی کلو سٹوروں پر فروخت ہورہے ہیں جب کہ چینی، پتی، آٹے، چاول اور دیگر اشیاء کی چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں جس سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا شہریوں نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے ملے کم داموں پر ملنے والی چیزیں یوٹلٹی اسٹور انچارج پرائیویٹ دکانوں پر فروخت کر رہے ہیں میہڑ میں پانچ سے زائد یوٹلٹی سٹور ہونے کی باوجود دو سے تین سٹور بھی نہیں کھولتے جب کہ کھلے اسٹور مینجر عام شہریوں کو زیادہ دام وصول کر کے ریلیف دینے کی بجائے ظلم کی انتہا کر دی ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوٹلٹی اسٹوروں پر روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کی دام کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور پرائیویٹ دکانوں پر سامان فروخت کرنے والوں کی خلاف کارروائی کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے