Home / اہم خبریں / وی وانٹ یونیورسٹی ان میرپورخاص کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں سے ملاقات

وی وانٹ یونیورسٹی ان میرپورخاص کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں سے ملاقات

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے نگراں انچارج خوشی محمد مغل، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج آفاق احمد خان اور اے پی ایم ایس او میرپورخاص سیکٹر کے انچارج عظمت حسین عابدی نے متحدہ ضلعی دفتر میں سماجی رہنما ناصر اقبال کی قیادت میں آئے ہوئے وی وانٹ یونیورسٹی ان میرپورخاص کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام اور طلبا کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ وفد نے اے پی ایم ایس او میرپورخاص سیکٹر کو 28 جنوری کو منعقدہ یونیورسٹی کنونشن کی تفصیلات بیان کیں اور کنونشن میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر نگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل نے یونیورسٹی کنونشن کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ لاکھ آبادی پر مشتمل میرپورخاص ڈویژن کے 16 لاکھ طلبا کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے میرپورخاص میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں آیا۔ 2015ء میں ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں یونیورسٹی کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی قرارداد پیش کی لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے زائد شعبوں کی منظوری کے باوجود ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یونیورسٹی کیمپس کو صرف 5 شعبوں تک محدود کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص اور گرد و نواح کے طلبا کا تعلیمی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سمیت ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ میرپورخاص اور گرد و نواح کے طلبا کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے فی الفور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے