Home / اہم خبریں / نوشہرہ رسالپور پولیس نے 13 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا مدرسے کا قاری چند گھنٹوں میں گرفتار

نوشہرہ رسالپور پولیس نے 13 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا مدرسے کا قاری چند گھنٹوں میں گرفتار

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ رسالپور پولیس نے 13 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا مدرسہ کے قاری کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شرین کوٹھے کے رہائشی (م) نے رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ میرا 13 سالہ بیٹا مدرسہ میں قرآن شریف کا سبق پڑھتا ہے۔ گزشتہ شب وہ دیگر طلباء کیساتھ سویا ہوا تھا کہ مدرسے کے قاری نے تقریباً نصف شب جگایا اور نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کی۔ لیکن میرے بیٹے نے منع کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اے ایس پی کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او ارشد خان رسالپور پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالے کیا۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی۔ چند گھنٹوں کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے وسیم سجاد ولد محمد سلطان ساکن رشکئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے