Home / اہم خبریں / پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں، اسمگل کی جانے والی چھالیہ، چرس، ایرانی ڈیزل و متفرق اشیاء برآمد، 22 افراد گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں، اسمگل کی جانے والی چھالیہ، چرس، ایرانی ڈیزل و متفرق اشیاء برآمد، 22 افراد گرفتار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشاندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں میں: گوادر کھلے سمندر میں موجود مختلف لانچوں کی تلاشی کے دوران 80,000 لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 7 افراد گرفتار کرلیے گئے، ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پر مختلف ٹرکوں سے 56,360 لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی تلاشی کے دوران مسافر سے 5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرتے ہوئے 1 فرد کو گر فتار کر لیا گیا۔ وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 2,195 کریٹ ایرانی سیب، 583 کریٹ انار اور 886 کریٹ ایرانی کیوی فروٹ برآمد کرکے 10 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ پسنی (بلوچستان) بدوک کے ایریا میں موبائل پٹرولنگ کی گشت کے دوران خفیہ طریقے سے چھپایا گیا 25,000 لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی اشیاء میں 9,365 کلو گرام چھالیہ، 36 عدد ٹائر، 5 عدد اے سی، 59 بیگز چائنا سالٹ، 410 پیکٹ نسوار، 395 پیکٹ انڈین گٹکا، 606 درجن پیڈ لاک، 216 درجن صابن، 83 درجن پرفیوم، 72عدد تھرماس، 2 ڈرم مینتھول، 1,908 عدد باڈی سپرے، 200 کلو گرام غیرملکی کپڑا، 50 عدد ہیر کیٹنگ مشین، 280 عدد اسکن پاوٗڈر، 1,085 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لیے گئے۔ جبکہ 1 ٹینکر سے 50 ہزار ڈیزل جوکہ وائٹ سپرٹ کے نام پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔ برآمد کرکے 2 افراد گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ، چرس، لانچوں، ٹرکوں، ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء اور 22 افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔ پکڑی جانے والی چھالیہ، چرس، لانچوں، ٹرکوں، ایرانی ڈیزل اورمتفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 124.08 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے