Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں سوئیپرز کی تنخواہوں میں کٹوتی پر ملازمین کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ٹنڈو آدم میں سوئیپرز کی تنخواہوں میں کٹوتی پر ملازمین کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم میں سوئیپرز کی تنخواہوں میں کٹوتی پر ملازمین کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم میونسپل کمیٹی کے ملازمین سوئیپرز راشد، پپن اور وکرم کی سربراہی میں پریس کلب ٹنڈو آدم کے سامنے میونسپل انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑہ ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہم ملازمین دن رات ایک کرکے شہر کی صفائی و ستھرائی کا کام سر انجام دے رہے ہیں مگر افسران بالا کی جانب سے فی ملازم 2000 تا 3000 روپے بلاوجہ کٹوتی کی جارہی ہے جبکہ بیشتر ملازم ڈیوٹی پر نہیں ہوتے ان بوگس ملازمین کی تنخواہیں کس کی جیب میں جارہی ہیں افسران بالا اس کا جواب دیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل ملازمین کی تنخواہیں پوری ادا کی جائیں ملازمین سے ناانصافی بند کی جائے اور ملوث افسران کیخلاف کاروائی کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے