Home / اہم خبریں / حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پائے ورنہ مستعفی ہوجائے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی سانگھڑ کی رہنماؤں کا احتجاجی ریلی میں مطالبہ

حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پائے ورنہ مستعفی ہوجائے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی سانگھڑ کی رہنماؤں کا احتجاجی ریلی میں مطالبہ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف محمدی چوک تا پریس کلب ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر سلطان خاصخیلی، محمد سلیم چیمہ، رانا گلزار، شھزاد چشتی، رانا فرقان، غلام جیلانی و دیگر نے کی ریلی میں سیکڑوں کارکنان و شہریوں نے شرکت کی پریس کلب پر خطاب کرتے ہوئے سلطان خاصخیلی اور سلیم چیمہ نے کہا کہ خوفناک اور شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے عام اشیاء اور آٹا غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔ لوگ بھوک افلاس کے باعث بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں نہ بجلی ہے نہ پانی، نہ گیس ہے نہ روزگار، عوام جائیں بھی تو کدھر جائیں موجودہ حکومت ملک کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے ریلی کے شرکاء نے مہنگائی کے خلاف سخت نعرے بازی کی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پائے ورنہ مستعفی ہوجائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے