Home / اہم خبریں / چین کے قونصل جنرل اگلے ماہ کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے

چین کے قونصل جنرل اگلے ماہ کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چین کے قونصل جنرل لی بی جیان کی دعوت پر کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور سینئر اراکین نے چین کے قونصل جنرل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کے قونصل جنرل سے ملاقات کی نئی دہلی میں واقع چین کے سفارتخانے میں پانچ سال تک خدمات انجام دینے کے بعد لی بی جیان کو قونصل جنرل کراچی تعینات کیا گیا ہے ملاقات میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر نے کراچی پریس کلب کے کردار اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چین کے قونصل جنرل نے کراچی پریس کلب کے جمہوریت اور آزادی اظہارِ رائے کے سلسلے میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور چین کے صحافیوں کے درمیان ایکسچینج پروگرام ہونے چاہیے اور دونوں ممالک کے صحافیوں کو ایک دوسرے ملکوں کو قریب سے جاننے کے لیے دورے کرنے چاہیے۔سیکرٹری ارمان صابر اور صدر امتیاز خان فاران نے قونصل جنرل کی تجویز کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کی ارمان صابر نے چین کے قونصل جنرل کو کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی جسے قونصل جنرل نے قبول کرلیا، وہ اگلے ماہ کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔ ملاقات میں صدر امتیاز خان فاران، نائب صدر سعید سربازی، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، خازن راجہ کامران، سیکرٹری پی ایف یو جے سہیل افضل خان، سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب اے ایچ خانزادہ اور طاہر حسن خان بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے