Home / اہم خبریں / مقررہ نرخوں کے برعکس زائد منافع حاصل کرنے اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ

مقررہ نرخوں کے برعکس زائد منافع حاصل کرنے اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ کریم بخش نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اشیاء خورد و نوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے مارکیٹ میں کی جانے والے تمام کارروائیاں ” پنجاب قیمت ایپس “ کے ذریعے عمل میں لائیں اور شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات کا 2 گھنٹوں کے اندر تدارک کرکے رپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ نرخوں کے برعکس زائد منافع حاصل کرنے اورگراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کی جائے اور بازاروں اور دکانوں پر چھاپے مار کر اس امر کی تصدیق کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی کاروائی رپورٹ باقاعدگی اپ لوڈ کریں اور شکایات کا فوری ازالہ کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے